Saturday, October 1, 2022

آزادی مارچ تھیٹر،فضل الرحمان اداکار ہیں ، فردوس عاشق اعوان

آزادی مارچ تھیٹر،فضل الرحمان اداکار ہیں ، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےمولانا فضل الرحمان کی تقریر پر  رد عمل دیتے ہوئے پریس بریفنگ میں آزادی مارچ کو تھیٹر جب کہ مولانا فضل الرحمان کو اداکار قرار دے دیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  دھرنے میں جو ہو رہا ہے سب دیکھ رہے ہیں، مدارس کے مخصوص سوچ کے قیدی بچے پارکوں میں پھر رہے تھے ،ان کے عذاب سے بچوں کے جھولے بھی محفوظ نہ رہے ۔ ڈاکٹر فر دوس عاشق اعوان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن اور چڑیا گھر کے جانور ایک دوسرے  کو  پہچاننے کی کوشش میں تھے ۔ وزیر اعظم کی مشیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کی ذات پر حملے کئے ۔