Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرٹیکل 6 پارلیمان کے دفاع میں ناکام رہا‘ آئین سے نکال دیا جائے : چیئرمین سینیٹ

آرٹیکل 6 پارلیمان کے دفاع میں ناکام رہا‘ آئین سے نکال دیا جائے : چیئرمین سینیٹ
April 9, 2016
کراچی (92نیوز) صوبائی دارالحکومت کراچی میں دوسری صوفی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پرچیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھاکہ آئین کے اندر موجود آرٹیکل 6 کا جو مصرف ہے وہ پورا نہیں ہو رہا اور اس کی حیثیت ایک فاضل قانون کی طرح ہو گئی ہے۔ حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوں سے عرض کروں گا کہ اگر قانون میں کسی شق کا مصرف پورا نہ ہو تو اسے حذف کر دینا چاہئے۔ رضا ربانی کا مزید کہنا تھا موجودہ آئین ہی ہے جس نے وفاق کو اکٹھا رکھا ہوا ہے۔ موجود ہ آئین نے صوبوں کو خود مختاری دی ہے۔ صرف صوبے ہی آئین کا دفاع کر سکتے ہیں۔ پی ٹی وی پر عمران خان کے خطاب پر رضا ربانی کا کہنا تھاکہ یہ مسئلہ حکومت اور خان صاحب کے درمیان میں ہے۔ یہ مسئلہ حکومت کو تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے کرنا چاہیے۔