Tuesday, February 27, 2024

آرٹیکل 370 ختم کیا گیا تو مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے ، محبوبہ مفتی

آرٹیکل 370 ختم کیا گیا تو مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے ، محبوبہ مفتی
March 31, 2019

سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی  نے بھارت کو وارننگ دے ڈالی ۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ  بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کیا تو مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے،آرٹیکل 370 ختم ہوا تو بھارت سے تعلق ختم  ہو جائے گا۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر آپ نے اس کے بعد دوبارہ پھر سے  کشمیر سے معاہدہ کیا تو شرائط نئی ہوں گی ، 1947 کی طرح  دوبارہ سے معاہدے ہوں گے توکیا بھارت اس کے لئے تیار ہے ۔