Monday, November 28, 2022

آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی مدد طلب کرلی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار

آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی مدد طلب کرلی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی مدد طلب کرلی۔ پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کرے گی۔ پنجاب میں کورونا آرڈیننس لا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب فوج نےہمیشہ سول ایڈمنسٹریشن کی مدد کی ہے، عوام بھی حکومت سے تعاون کریں، پنجاب میں غذائی قلت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری پوری ٹیم دستیاب ہے، لاہور ایکسپو سنٹرمیں ہزار بستروں کا فیلڈ اسپتال قائم کیا جارہاہے، کورونا سے بھرپور طریقے سے نمٹیں گے۔ کورونا کے خلاف جنگ پوری طاقت سے لڑیں گے۔ عثمان بزدار بولے کہ کورونا کے خلاف تمام اقدامات اٹھائیں گے، پنجاب میں ایک لاکھ مشتبہ مریضوں کو سنبھال سکتے ہیں۔ پنجاب میں کورونا آرڈیننس لا رہے ہیں۔ سب کو مل کر کورونا سے نمٹنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ این ڈی ایم اے ہمارے ساتھ رابطے میں ہے۔ پنجاب کے 36 اضلاع میں وزراء کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ ہم نے تمام تیاریاں کرلی ہیں۔ ایک ارب روپیہ بلوچستان حکومت کو عطیہ دیں گے۔