Saturday, July 27, 2024

آرنلڈ کلاسک ماس ریسلنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے تاریخ رقم کردی

آرنلڈ کلاسک ماس ریسلنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے تاریخ رقم کردی
April 15, 2019 ویب ڈیسک

ساؤ پاؤلو ( 92 نیوز) آرنلڈ کلاسک ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے دو گولڈ اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔

برازیل کے شہرساؤپاؤلو میں ہونے والی آرنلڈ کلاسک ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں  پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان نے ایونٹ میں  نے تین میڈلز حاصل کیے ،جس میں دو سونے اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔

پاکستانی ٹیم کےسلمان عقیل بٹ نے80 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا،رحمان رضا نے 105 کلوگرام کٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا جب کہ 90کلو گرام کیٹیگری میں عاصم قیوم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔