Wednesday, October 5, 2022

آرمی کی آپریشنل تیاری پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا اظہار اطمینان

آرمی کی آپریشنل تیاری پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا اظہار اطمینان
اسلام آباد (92 نیوز) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کے روز جی ایچ کیو میں 233 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں علاقائی سکیورٹی  صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، کورکمانڈر کانفرنس میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،آرمی چیف کو انسداد کورونا اور ٹڈی دل سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز نے ہندوستان کے 5 اگست کے غیرقانونی غاصبانہ اقدامات کا بھی جائزہ لیا، فورم نے کشمیریوں کو ان کی لازوال منصفانہ جدوجہد آزادی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے کورونا وباء اور ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ آرمی چیف کا عید الاضحٰی اور محرم الحرام کے دوران ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زورآرمی چیف نے ڈاکٹرز، ہیلتھ کیئر ورکرز اور دیگر طبی عملے کی کوششوں کی تعریف کی۔ کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا، آرمی چیف کا ملکی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔