Wednesday, February 8, 2023

آرمی چیف کے زیرصدارت الوداعی کورکمانڈرز کانفرنس ،دنیا کی بہترین فوج کی قیادت پر فخر ہے: راحیل شریف

آرمی چیف کے زیرصدارت الوداعی کورکمانڈرز کانفرنس ،دنیا کی بہترین فوج کی قیادت پر فخر ہے: راحیل شریف

 راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف کی زیر صدارت الوداعی کور کمانڈر کانفرنس، جنرل راحیل شریف کہتے ہیں کہ دنیا کی بہترین فوج کی قیادت پر فخر ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جی ایچ کیو میں  کور کمانڈرزکانفرنس کے الوداعی اجلاس  کی صدارت کی ۔ نامزد آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ، تمام کور کمانڈرز اور پرنسپل سٹاف افسران  نے شرکت  کی  ۔ جنرل راحیل شریف کا خطاب میں کہناتھاکہ کور کمانڈرز کے تعاون کے بغیر کامیابیوں کا حصول ممکن نہیں تھا ۔ تین سال تک جنگی لحاظ سے دنیا کی سب سے زیادہ سخت جان فوج کی کمان کرنے پر فخر ہے ۔ جنرل راحیل شریف نے نامزد آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو نئے عہدے اور ترقی پر مبارکباد بھی پیش کی ۔