Tuesday, November 29, 2022

آرمی چیف کی کابل اور قندھاردھماکوں کی مذمت

آرمی چیف کی کابل اور قندھاردھماکوں کی مذمت
راولپنڈی(92نیوز)آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل اور قندھار میں گزشتہ روز ہونے والے دہشتگردی کے وقعات کی پر زور مذمت کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر  کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے دو شہروں کابل اور قندھار میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان دھماکوں میں کم سے کم 65 افراد جاں بحق اور درجنوں ذخمی ہوئےہیں۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے دہشتگردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے،اور کہا ہے کہ پاک فوج افغان عوام اور افواج کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف شانہ بشانہ کھڑی ہے۔