Tuesday, April 30, 2024

آرمی چیف کی کمانڈر ایڈمرل یوآن یوبے سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی کمانڈر ایڈمرل یوآن یوبے سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
October 10, 2019
بیجنگ (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پیپلز لبریشن آرمی کی جنوبی کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل یوآن یوبے سے ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین  کے پیپلز لبریشن آرمی ہیڈ کوارٹرز  کا دورہ  کیا جہاں انہوں نے بری فوج کے کمانڈر جنرل ہان ویگوو  سمیت  دیگر عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں تھیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلزلبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا، جہاں اُنہوں نے کمانڈر پی ایل اے اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین سے بھی ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹر آمد پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تھا۔