Tuesday, September 27, 2022

آرمی چیف کی پریڈ لائن مسجد، آئی ایس آئی آفس ملتان پر حملوں میں ملوث نو دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

آرمی چیف کی پریڈ لائن مسجد، آئی ایس آئی آفس ملتان پر حملوں میں ملوث نو دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) آرمی چیف نے نو دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کر دی ہے۔ دہشتگرد پریڈ لائن مسجد، آئی ایس آئی آفس ملتان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورک توڑنے کے بعد گرفتار دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ آرمی چیف نے مزید نو دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔ یہ دہشت گرد پریڈ لائن مسجد، آئی ایس آئی آفس ملتان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ ذرائع کے مطابق پھانسی کی سزا پانے والوں میں محمد غوری بھی شامل ہے جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ یہ دہشت گرد طالبان میڈیا سیل کا انچارج بھی رہا، اسی طرح پھانسی کی سزا پانے والے محمد عمران کا تعلق بھی کالعدم تحریک طالبان سے ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا۔ دہشت گردوں میں ایک القاعدہ کا بھی کارکن شامل ہے جبکہ عبدالرؤف خودکش بمبار تیار کرتا تھا جسے ملٹری کورٹ نے سزا سنائی۔