Friday, October 7, 2022

آرمی چیف کی وزیر اعظم سے ملاقات، مولانا فضل الرحمان کی بھی شرکت

آرمی چیف کی وزیر اعظم سے ملاقات، مولانا فضل الرحمان کی بھی شرکت

اسلام آباد ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سینیٹ کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں فاٹاکے خیبر پختونخوامیں انضمام پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم او بھی شریک تھے ۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات وزیراعظم چیمبر میں ہوئی ۔ملاقات میں ہم نے اپنا موقف آرمی چیف کے سامنے رکھا ہے ۔


مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو بھی فیصلہ ہو فاٹا کے عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے ۔ یہ قومی مسئلہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ آئینی سقم نہ رہے ۔