Friday, December 2, 2022

آرمی چیف کی قطری وزیراعظم سے ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی قطری وزیراعظم سے ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (92نیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے قطر کا دورہ کیا ہے جہاں پر وزیر اعظم عبداللہ بن الناصر بن خلیفہ سے ملاقات کی ہے ۔  قطری وزیراعظم نے ملکی ترقی میں پاکستانیوں کے کردار کی تعریف کی ہے۔ میزبان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سلامتی کے امور پر قطر پاک فوج کی معاونت چاہتا ہے۔ آرمی چیف کی قطری بری افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد علی غنیم اور میجر جنرل خالد اشوانی سے بھی ملاقاتیں کی ہیں ۔