آرمی چیف کی قطری وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ عبداللہ بن نصیر سے ملاقات

راولپنڈٰی (92 نیوز) آرمی چیف نے قطری وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ عبداللہ بن نصیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں قطری وزیراعظم نے سیکیورٹی سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے باہمی امور میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
آرمی چیف نے کہا افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے قیام امن کیلئے قطر کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ پاکستان اور قطر کے مابین سیکیورٹی تعاون میں اضافے پر بھی گفتگو کی گئی۔