Friday, October 7, 2022

آرمی چیف کی قطری سفیر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

آرمی چیف کی قطری سفیر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری سفیر شیخ سعود عبدالرحمٰن آل تھانوی کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبہ جاتی تعاون، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے قطری سفیر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا امید ہے پاک،قطر تعلقات میں مزید وسعت اختیار کریں گے۔