Thursday, February 9, 2023

آرمی چیف کی سربراہی میں کورہیڈکوارٹرز میں خصوصی اجلاس

آرمی چیف کی سربراہی میں کورہیڈکوارٹرز میں خصوصی اجلاس

 راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف کی سربراہی میں کور ہیڈکوارٹرز میں خصوصی اجلاس کا نعقاد ہوا اجلاس میں لائن ف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی قیادت کے اجلاس میں بھارتی افواج کی جانب سے بس کو نشانہ بنانے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بھارتی افواج کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی اور ہدایت کی کہ مستقبل میں بھی کسی بھی بھارتی جارحیت کا ایسے ہی فوری اور بھرپور جواب دیا جائے۔