Friday, September 13, 2024

آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس ،ملک کی داخلی ،خارجی سلامتی کا جائزہ لیا گیا

آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس ،ملک کی داخلی ،خارجی سلامتی کا جائزہ لیا گیا
October 8, 2015
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے ملک کی داخلی ، خارجی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس راولپنڈی میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ملک کی داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ عسکری قیادت نے پاک افغان سرحد پر انتظامی امور اور افغانستان کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔