Tuesday, November 29, 2022

آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 215 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد

آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 215 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 215 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ 215 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں خطے میں جیو سٹرٹیجک ماحول اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی مشرقی سرحدی صورتحال خصوصا فائر بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا طرز عمل بھی زیر غور آیا۔ کانفرنس کے شرکا نے ملک میں دیرپا امن و استحکام کیلئے کاوشیں جاری رکھنے اور علاقائی امن و استحکام اور ریاستی عملداری کے قیام کیلئے تمام ریاستی اداروں سے تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔