Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس،خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس،خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ
February 7, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کورکمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  کور کمانڈرز کانفرنس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کےمطابق  کورکمانڈرز کانفرنس میں امریکی پالیسیوں کے تناظر میں جیو سٹریٹیجک اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آپریشن ردالفساد میں پیشرفت اور بڑھتی بھارتی فائر بندی کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

کانفرنس  کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سالہا سال کی دہشتگردی کیخلاف کاوشوں کو دیرپا ملکی و علاقائی امن استحکام میں بدلا جائیگا۔

کورکمانڈرز  نے  فائر بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں کو امن کیلئے خطرہ قرار دیا۔ ان  کا کہناتھا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کی کوشش کو پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔ قومی مفادات کا ہر ممکن انداز میں تحفظ کیا جائے گا۔

عسکری قیادت کا کہناتھاکہ علاقائی امن و استحکام کیلئے دیگر شراکت داروں کیساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔