Tuesday, August 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

آرمی چیف کی جرمن وزیر خارجہ ہیکوماس سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی جرمن وزیر خارجہ ہیکوماس سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
June 25, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جرمن وزیرخارجہ ہیکوماس سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جرمنی کے سرکاری دورے پر برلن پہنچے جہاں  انہوں نے جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان جرمنی کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور جرمنی کی جانب سے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے ہمبرگ میں واقع چیف جرمن کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ بھی کیا جہاں کمانڈنٹ نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے جرمن کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں طلباء اور فکیلٹی ارکان سے خطاب کیا۔

آرمی چیف نے پاکستان کی علاقائی اور داخلی سیکیورٹی کے پہلوؤں سمیت درپیش چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عالمی امن و استحکام کا دار و مدار خطے کے دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے۔ علاقائی تنازعات اور چیلنجز کے حل کے لیے بامقصد عالمی حمایت ضروری ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس سے نمنٹے کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر کوششیں کیں جس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔