Saturday, July 27, 2024

آرمی چیف کی اردن کے بادشاہ سے ملاقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال و باہمی تعاون پر گفتگو

آرمی چیف کی اردن کے بادشاہ سے ملاقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال و باہمی تعاون پر گفتگو
October 2, 2018
اردن ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورہ پر اردن پہنچ گئے، آرمی چیف نے اردن کے بادشاہ عبداللہ بن الحسین سے ملاقات  کی ۔ ملاقات میں  خطے کی سکیورٹی کی صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اردن کے بادشاہ عبداللہ بن الحسین سے ملاقات میں خطے کی سکیورٹی کی صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اردن کے بادشاہ نے سکیورٹی، دفاع، تعلیم اور سرمایہ کاری میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اردن کے بادشاہ کو یقین دہانی کرائی کہ اردن کی جانب سے ایسے اقدامات کو خوش آئند کہا جائے گا ۔ اردن کے بادشاہ نے آرمی چیف کو ان کی خدمات پر آرڈر آف دی ملٹری میرٹ کے ایوارڈ سے نوازا ۔ آرمی چیف  نے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمود الحلیم سے بھی ملاقات کی۔