Saturday, July 27, 2024

آرمی چیف کی آئی ڈی پیز کی بروقت واپسی کو یقینی بنانے کی ہدایت

آرمی چیف کی آئی ڈی پیز کی بروقت واپسی کو یقینی بنانے کی ہدایت
February 9, 2016
پشاور (92نیوز) پشاور کورہیڈکواٹرز میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ثابت قدمی پر فاٹا اور کے پی کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے آئی ڈی پیز کی بروقت واپسی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور ہیڈکوارٹرز میں خصوصی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈ کوارڑز پشاور میں خصوصی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورت حال، آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت اورفاٹا کے آئی ڈی پیزکی دوبارہ اپنے آبائی علاقوں میں بحالی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔