آرمی چیف کو لاجسٹک تنصیب کے دورہ پر بریفنگ، جدید سہولیات کو سراہا
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاجسٹک تنصیب کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے آرمی چیف کو خوش آمدید کہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاجسٹک تنصیب کا دورہ کیا، چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے خوش آمدید کہا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو لاجسٹک تنصیب پر جدید سہولیات، نئے شیڈز اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈیپو کی استعداد میں اضافے اور جدت کو سراہا، آرمی چیف نے کور کے زیر نگرانی علاقے میں راشن اور دیگر اُمور کی بہتر انجام دہی کو بھی سراہا۔