Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف کا کھاریاں میں کور کی سطح پر وار گیمز اور مشقوں کا مشاہدہ

آرمی چیف کا کھاریاں میں کور کی سطح پر وار گیمز اور مشقوں کا مشاہدہ
November 17, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں میں کورکی سطح پر وار گیمز اور مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے استقبال کیا، جنرل باجوہ کو مشقوں پر جامع بریفنگ بھی دی گئی۔

آرمی چیف نے مشقوں میں شریک دستوں کی آپریشنل تیاریوں، پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے چینی ساختہ وی ٹی فور ٹینکس کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کیلئے زمانہ امن میں حقیقی تربیت اورآپریشنل ڈرلز انتہائی اہم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں جدید ویپن سسٹم، وی ٹی فور ٹینک اور لڑاکا طیاروں کی سپورٹ شامل رہی۔ مشقوں کا مقصد آرمی وار گیمز کے آپریشنل تصورات کو جانچنا تھا۔