Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف کا چولستان میں بہاولپور کور کی "ضرب حدید" تربیتی مشقوں کا جائزہ

آرمی چیف کا چولستان میں بہاولپور کور کی "ضرب حدید" تربیتی مشقوں کا جائزہ
March 5, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) بہاولپور کور کی "ضرب حدید" تربیتی مشقیں جاری ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحرائے چولستان میں تربیتی علاقے کا دورہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دو ہفتوں پر محیط ضرب حدید مشق سے آگاہ کیا گیا۔ مشق کا مقصد آپریشنل تیاریوں کی جانچ، انہیں وسعت دینا ہے، مشق کا مقصد پیادہ، مشینی دستوں، ایوی ایشن، ائیر ڈیفنس، توپخانے کے مابین مطابقت کا فروغ ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مشق میں شامل سپاہ نے پیشہ وارانہ مہارتوں اور مطابقت کا شاندار مظاہرہ کیا، مشق کے مختلف مراحل میں حملے اور دفاع کا کلیدی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سپاہ کے جذبے، حوصلے اور عزم کو سراہا اور بہاولپور کور کی جنگی تیاریوں، تربیتی معیار پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا بہترین تربیت، عزم ہر چیلنج خلاف بھرپور جواب دینے کی آپریشنل صلاحیت کو جلا بخشتا ہے۔

آرمی چیف نے بہاولپور کور کی لاجسٹک تنصیبات کا بھی دورہ کیا، کور کے انجنیئرنگ صلاحیتوں، مرمت کے معیار کو سراہا۔  مشق کے علاقے میخ آمد پر کور کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے خیرمقدم کیا۔