آرمی چیف کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ
راولپنڈی (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چوتھی بٹالین پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ موجودہ حالات سے نمٹنے کے لئے کیڈٹس اپنے آپ کو تیار کریں۔
موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کیڈٹس کی تربیت کا اعلیٰ معیار لازم ہے۔ آرمی چیف کے دورہ کا مقصد اکیڈمی میں موجودہ تربیت کے معیار کو بڑھانا ہے۔