Friday, February 3, 2023

آرمی چیف کا وطن پر جان قربان کرنیوالے شہدا کی ماؤں کو خراج تحسین

آرمی چیف کا وطن پر جان قربان کرنیوالے شہدا کی ماؤں کو خراج تحسین
راولپنڈی ( 92 نیوز ) ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر آرمی چیف نے وطن پر جان قربان کرنے والے شہدا کی ماؤں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ  جب تک وطن عزیز پر  بیٹے قربان کرنے کا حوصہ رکھنے والی مائیں موجود ہیں اس ملک کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ دوسری جانب اس مقدس رشتے کی عظمت کو اجاگر کرنے کیلئے گوگل نے بھی ماں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔ [caption id="attachment_223135" align="alignnone" width="500"]گوگل نے بھی ماں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل ‏کردیا گوگل نے بھی ماں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل ‏کردیا[/caption] ملک بھر میں سیاستدانوں ، فنکاروں، کھلاڑیوں سمیت سبھی نے مدرز ڈے پر اپنی ماں کو سلام پیش کیا ۔ ویسے توپاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں مئی کا دوسرا اتوار مدرز ڈے کے طور پر منایا جاتاہے لیکن ہر دن ماں کا ہے ،کیونکہ ماں تو ماں  ہے۔