Saturday, July 27, 2024

آرمی چیف کا نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر کا دورہ ،کارکردگی کو سراہا

آرمی چیف کا نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر کا دورہ ،کارکردگی کو سراہا
April 22, 2020

راولپنڈی  ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر کا دورہ کیا ، آرمی چیف نے محدود وسائل میں کورونا وئرس سے نمٹنے کے اقدامات کی تعریف کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا دورہ کیا ،  کمانڈ سنٹر کے نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا، کمانڈ سنٹر کے ڈی جی آپریشنز پلاننگ میجر جنرل آصف محمود نے آرمی چیف کو بریفنگ دی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی کارکردگی کو  سراہا ، آرمی چیف نے کہا کہ محدود وسائل اور کم وقت میں کورونا وبا کیخلاف کمانڈ سنٹر نے بہترین ردعمل دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں  جانچ، تلاش اور قرنطینہ کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا گیا۔