آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر کیل اور باغ سیکٹر کا دورہ

راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر کیل اور باغ سیکٹر کا دورہ کیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر کیل اور باغ سیکٹر کا دورہ کیا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے فرنٹ لائن پر تعینات جوانوں سے ملاقات بھی کی ہے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے فوجی جوانوں کو عید کے موقع پر مبارک باد دی جبکہ ان کے ساتھ کچھ وقت بھی گزارا ہے ۔