Saturday, July 27, 2024

آرمی چیف کا سٹریٹیجک پلانز ڈویژن کا دورہ ،اہم پروگرامز پر بریفنگ دی گئی

آرمی چیف کا سٹریٹیجک پلانز ڈویژن کا دورہ ،اہم پروگرامز پر بریفنگ دی گئی
February 13, 2017
راولپنڈی(92نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسٹریٹجک پروگرام مخصوص خطرات کے پیش نظرہے، سائنسدانوں اور انجنئیرز کی کاوشوں نےملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سٹریٹیجک پلانز ڈویژن کا دورہ کیا جہاں ایس پی ڈی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل مظہر جمیل نے آرمی کا چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو ایس پی ڈی کے منصوبوں، ملکی سٹریٹیجک پروگرام اور سیکیورٹی کے مربوط نظام پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ سٹریٹیجک پروگرام میں سائنسدانوں اور انجنئیرز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ جن کی وجہ سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کا سٹریٹیجک پروگرام خاص خطرات کے پیش نظر ہے، آرمی چیف نے ایس پی ڈی کے جامع سیکیورٹی نظام پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔