Saturday, February 4, 2023

آرمی چیف کا دورہ پشاور، کور آڈیٹوریم میں خیبر پختونخوا کی جامعات کے طلبا سے ملاقات

آرمی چیف کا دورہ پشاور، کور آڈیٹوریم میں خیبر پختونخوا کی جامعات کے طلبا سے ملاقات
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کور آڈیٹوریم میں خیبر پختونخوا کی جامعات کے طلبا سے ملاقات اور گفتگو کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا پاکستان کو متحرک اور قابل نوجوان دستیاب ہیں۔ ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔ پشتون تحفظ تحریک بذات خود کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ پی ٹی ایم نے جو مسائل اجاگر کیے وہ حقیقی ہیں۔ آپریشنز کے بعد ایسے مسائل کا ابھرنا قدرتی امر ہے۔