Thursday, September 19, 2024

آرمی چیف کا خیبر ایجنسی کا دورہ

آرمی چیف کا خیبر ایجنسی کا دورہ
April 8, 2015
خیبر ایجنسی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب اور خیبرٹو کا جائزہ لینے کے لیے خیبر ایجنسی کا دورہ کیا۔ جہاں پر آرمی چیف کوقبائلی علاقوں میں جاری فوجی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب اور خیبر ٹو کا جائزہ لینے کے لئےخیبر ایجنسی کا دورہ کیا جہاں پر کور کمانڑ پشاور نے آرمی چیف کو آپریشنز کے حوالے سے  بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ آپریشن خیبر ٹو کے دوران 263 خطرناک دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ اس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے 35 جوان شہید ہوئے ہیں۔ آرمی چیف کو بتایا گیا کہ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کا بیشتر علاقہ دہشتگردوں سے کلیئر کرا لیا گیا ہے تاہم پاک افغان باڈر کے قریب چند علاقوں میں دہشتگرد موجود ہیں جن کے خلاف مربوط کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ وادی تیراہ کو چاروں اطراف سے سکیورٹی فورسز نے مکمل طور پر گھیر رکھا ہے ۔ جبکہ پاکستان کو افغانستان سے ملانے والا درہ مصتل مکمل طور پر سکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ملک کو دہشتگردی سے پاک کر کے دم لیں گے اور اب دہشتگردوں کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔ آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں قربانیاں دینے والے جوانوں اور افسران کو خراج تحیسن پیش کیا اور کہا کہ اس جنگ کو منتقی انجام تکا پہنچایا جائے گا۔