Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف کا جنوبی و شمالی وزیرستان اضلاع کا دورہ، پاک افغان سرحدی اُمور پر تفصیلی بریفنگ

آرمی چیف کا جنوبی و شمالی وزیرستان اضلاع کا دورہ، پاک افغان سرحدی اُمور پر تفصیلی بریفنگ
March 2, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی و شمالی وزیرستان اضلاع کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پاک افغان سرحدی مینجمنٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو جنوبی و شمالی وزیرستان اضلاع کے دورہ پر سرحدی انتظام، استحکام آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سپہ سالار کو سماجی و معاشی منصوبوں، بارڈر ٹرمینلز کھولنے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دن شمالی و جنوبی وزیرستان کے علاقوں میرعلی، اسمان منزہ میں سپاہ کیساتھ گزارا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، کہا کہ شہری انتظامیہ کی عملداری، محفوظ اور موذوں ماحول یقینی بنانے میں سپاہ کا کردار کلیدی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پُرعزم ہے، پاکستان سرحدی سلامتی مستحکم بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ ایف سی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بہتر بنانا ناگزیر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میر علی میں قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی، آرمی چیف نے قبائلی عوام کی انسدادِ دہشتگردی کی جنگ میں تعاون، قربانیوں کو سراہا۔