آرمی چیف کا افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو کو ٹیلی فون، سانحہ چارسدہ میں ملوث دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے میں مدد طلب کر لی

راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کو ٹیلی فون۔
تفصیلات کےمطابق سانحہ چارسدہ یونیورسٹی کے ڈانڈے افغانستان سے ملنے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغٖان صدر اشرف غنی ،چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے سانحہ میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مدد طلب کی ہے ۔