Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف کادورہ بلوچستان کا دوسرا روز،کیڈٹ کالج آواران کا سنگ بنیاد رکھا

آرمی چیف کادورہ بلوچستان کا دوسرا روز،کیڈٹ کالج آواران کا سنگ بنیاد رکھا
March 5, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز )  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بلوچستان کے دورے کا آج دوسرا روز تھا ۔ آرمی چیف نے کیڈٹ کالج آواران کا سنگ بنیاد رکھا اور تربت بلیدہ شاہراہ کا افتتاح کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جھاؤ پہنچے توانہیں سیکیورٹی امورپر بھی بریفنگ دی گئی ۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں سکیورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کے اشتراک سے منصوبوں پر پیشرفت کو سراہا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو دورے میں آرمی چیف کے ہمراہ رہے۔