Saturday, July 27, 2024

آرمی چیف نے 10 دہشتگردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی

آرمی چیف نے 10 دہشتگردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی
April 2, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معروف قوال امجد صابری سمیت 62 افراد اور سکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث 10 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پرل کانٹی نینٹل ہوٹل پشاور پر حملے میں  بھی ملوث تھے۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  ملک میں دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث 10 دہشت گردوں کے موت کے پروانے پردستخط کردیئے  جبکہ 5دہشت گردوں کی عمرقید کی بھی توثیق کردی گئی ہے۔

عسکری ترجمان کے مطابق یہ دہشتگرد مختلف دہشتگردی کی واردتوں میں مجرم ثابت ہوئے ، معصوم شہریوں کے ساتھ پرل کانٹی نینٹل ہوٹل پشاور پر دہشتگردی کے ذمہ دار تھے،معروف  قوال امجد فرید صابری کی جان لینے والے بھی یہی دہشتگرد تھے۔

 ان 15 دہشتگردوں نے 62 افراد کی جانیں لیں،  جن میں 5 شہری ، 11 پولیس اہلکار اور 46 ایف سی اور مسلح افواج کے اہلکار تھے۔

سزا پانے والے دہشت گردوں  میں محمد اسحاق ، محمد عاصم ، محمد عارش خان ، محمد رفیق ، حبیب الرحمن ، محمد فیاض شامل ہیں۔ آئی ایس پی ار کے مطابق  دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے رو برو اپنے جرائم تسلیم کئے ہیں۔