Sunday, December 4, 2022

آرمی چیف نے کچھ عرصہ قبل سمندر پار بیٹھے شر پسندوں کی پکڑ کا عندیہ دیا تھا

آرمی چیف نے کچھ عرصہ قبل سمندر پار بیٹھے شر پسندوں کی پکڑ کا عندیہ دیا تھا
اسلام آباد ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کچھ عرصہ قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ سمندر پار بیٹھے کچھ لوگ فوج کیخلاف  محاذ آرائی اور ملک توڑنے کی بات کرتے ہیں ،وہ جان لیں عنقریب ان پر بھی قانون کی گرفت ہو گی ۔ آرمی چیف نے کہا تھا کہ  وہ لوگ جان لیں جب تک ہمارے بہادر جوان  ہیں ملک پر کوئی آنچ نہیں آئے گی ۔