Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو آرمرڈ کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے

آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو آرمرڈ کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے
November 12, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ ندیم ذکی منج کو آرمرڈ کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمرڈ رجمنٹل سینٹر نوشہرہ کے دورے کے دوران لیفٹیننٹ ندیم ذکی منج کو آرمرڈ کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے جبکہ جنگ میں آرمرڈ کور کے فیصلہ کن کردار کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ آرمرڈ کور کی پیشہ ورانہ مہارتیں اور آپریشنز میں کارکردگی نمایاں ہیں۔ ہر سطح پر کمانڈرز پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ فوج اور خصوصی آرمرڈ کور میں جدید ٹیکنالوجی کو روشناس کراتے رہنا چاہیے۔ آرمرڈ کور کیلئے ٹیکنالوجی بارے تازہ ترین پیش رفت سے باخبر رہنا ضروری ہے۔