آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو انجینئرز کور کے نئے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انجینئرز سینٹر رسالپور کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو انجینئرز کور کے نئے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔
آرمی چیف نے قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئرز کور کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئرز کور کا کردار قابل تحسین ہے۔ آرمی چیف نے آپریشنز میں انجینئرز کور کے کردار کو سراہا۔
تقریب میں سبکدوش ہونیوالے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری سمیت بڑی تعداد میں حاضر سروس و ریٹائر افسران اور شہداء کے خاندانوں نے بھی شرکت کی۔