آرمی چیف نے شہداء کے اہلخانہ کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے

راولپنڈی (92 نیوز) جی ایچ کیو میں یوم دفاع و یوم شہداءکی تقریب رات گئے تک جاری رہی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ شہداءکے اہلخانہ سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
یوم دفاع پر جی ایچ کیو میں تقریب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رات دیر تک تقریب میں موجود رہے۔ آرمی چیف نے تقریب کے اختتام پر شہداءکے اہلخانہ کو خصوصی وقت دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداءکی قربانیوں اور ان کے بہادر اہلخانہ کو سلام پیش کیا۔
آرمی چیف نے شہداءکے اہلخانہ سے فرداً فرداً ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداءکے لواحقین نے آرمی چیف کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر آرمی چیف نے مسائل فوری طور پر حل کرنے کےلئے احکامات بھی جاری کئے۔