آرمی چیف نے حاضر سروس میجر کی سزا کی توثیق کر دی

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف نے حاضر سروس میجر کی سزا کی توثیق کر دی ۔ حاضر سروس میجر کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل سے سزا ہوئی تھی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ میجر نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت ملازمت سے برطرف اور عمر قید کی سزا سنا دی گئی ۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے پاک آرمی میں ادارہ جاتی احتساب کا نظام متحرک ہے ۔ آفیسر کو نہ صرف ملازمت سے برطرف کیا گیا بلکہ عمر قید کی سزا پر جیل بھیج دیا گیا ۔