Monday, October 3, 2022

آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج کا افتتاح کر دیا

آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج کا افتتاح کر دیا
جنوبی وزیرستان (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پورے ملک سے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کا خاتمہ کیا جائیگا۔ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں دنیا پاکستان کے کردار کی تعریف کرتی ہے۔ تعلیم یافتہ نوجوان نسل سے مستقبل کو روشن بنایا جا سکتا ہے۔ آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج کا افتتاح کر دیا۔ 1 تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ سپنکئی میں کیڈٹ کالج کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر مقامی قبائلی رہنماوں اور کیڈٹس سے خطاب میں ان کاکہنا تھا فاٹا میں کیڈٹ کالج انتہائی پروفیشنل تعلیمی ادارہ ہے۔ کیڈٹ کالج کے قیام کا مقصد مقامی نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تعلیم دینا ہے۔ فاٹا میں آپریشن کے بعد تعمیرنو اور ترقی کے عمل میں پاک فوج ا پنا کردار ادا کریگی۔ 2 انہوں نے کہا پورے ملک سے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کیڈٹ کالج کے لیے زمین عطیہ کرنے پر قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ادارے میںداخلہ لینے والے کیڈٹس سے ملاقات بھی کی۔