آرمی چیف سے چیک ری پبلک کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چیک ری پبلک کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے چیک ری پبلک کے نائب وزیر دفاع نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا، آرمی چیف سے ملاقات میں چیک ری پبلک کے نائب وزیر دفاع نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔ ملاقات میں دفاعی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔