آرمی چیف سے منیر اکرم کی ملاقات، باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور منیر اکرم کی ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان امن عمل اور مسئلہ کشمیر پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے پاکستانی مشن کے کردار، ملک کے لیے خدمات کی تعریف کی۔