آرمی چیف سے مصر کے سفیر کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے سفیر کی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
دونوں برادر ممالک نے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مصری سفیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔