Wednesday, September 28, 2022

آرمی چیف سے فاٹا کے عمائدین اور نوجوانوں کی ملاقات

آرمی چیف سے فاٹا کے عمائدین اور نوجوانوں  کی ملاقات

راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فاٹا کے عمائدین اور جوانوں نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے سے متلعق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں چیف آف جنرل اسٹاف بھی موجود تھے ۔ آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حمایت پر قبائلیوں کا شکریہ ادا کیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ فاٹا کے مستقبل کیلئے قبائلی عوام کے موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ پاک فوج فاٹا کی ترقی اور فاٹا کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کی مکمل سپورٹ کرتی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فاٹا کے نوجوانوں کو فاٹا کے امن اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھنے کی تلقین کی ۔ آرمی چیف نے کہا کہ استحکام سےدیرپا امن کی جانب بڑھ رہےہیں ۔ آرمی چیف نے قبائلی عمائین کو پاک افغان بارڈر کی سیکیورٹی کےحوالے سے افغان حکومت کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔