آرمی چیف سے شہبازشریف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے ۔ جی ایچ کیو میں ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ ملاقات کے بعد شہباز شریف لاہور پہنچ گئےہیں ۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں دو روزہ قیام کے دوران امریکی اور چینی سفیروں سے بھی شہباز شریف نے ملاقاتیں کی ہیں ۔