راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ال سعود نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ سعودی عرب کا مسلم اُمہ میں نمایاں مقام ہے، بولے کہ جنوبی ایشیاء میں دیرپا استحکام کیلئے تنازعہ کشمیر کا پُرامن حل ضروری ہے۔