Sunday, September 25, 2022

آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع اور فلسطینی سفیر کی الگ الگ ملاقات

آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع اور فلسطینی سفیر کی الگ الگ ملاقات

راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش اور فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے ملاقات کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش نے پاک فوج کے سپہ سالار سے ملاقات میں دو طرفہ سطح پر دفاعی تعاون میں وسعت اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔


سعودی نائب وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور کار کردگی کو بھی سراہا ۔
آئی ایس پی آر  کے مطابق فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ کو تنازع کشمیر کی طرح اہم سمجھتے ہیں۔ دونوں اہم مسائل کے منصفانہ حل کیلئے پاکستانی قوم عوامی ، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی۔