Tuesday, October 4, 2022

آرمی چیف سے سعودی معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے سعودی معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (92 نیوز) سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش کی جی ایچ کیو آمد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دفاعی و سکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔