Monday, February 6, 2023

آرمی چیف سے سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی کی ملاقات ، دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی کی ملاقات ، دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی سفیر نے علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

سری لنکا کے ہائی کمشنر وائس ایڈمرل موہن وجے وکرما بھی آرمی چیف سے ملے اور باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سری لنکن ہائی کمشنر نے علاقائی استحکام اور دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔